پاک افغان بارڈر باب دوستی کھول دیا گیا۔چمن میںپھنسے دونوںجانب کے شہریوںکے لیے اچھی خبر آگئی. ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پیدل آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک ایک گرفتار
ڈپٹی کمشنر جعہ داد مندوخیل کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے۔ پاکستانی شہری وطن واپسی پر کورونا ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان نے 12 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کا دعویٰکردیا
ڈی سی جمعہ داد مندوخیل کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ بھی آج بحال کی جارہی ہے۔افغانستان میں پھنسے خالی پاکستانی ٹرکوں کو پاکستان واپسی شروع ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک انتظامیہ نے پچھلے جمعہ کو باب دوستی بندکیاتھا۔