آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

ELON MUSK IN HERO

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی ’Jigsaw Productions‘ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

برطانوی فلمساز جمائما کی پہلی فلم کی پاکستان میں کب ریلیز ہوگی؟؟

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ‘ قرار دے دیا۔

ہالی ووڈ کے ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔

سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ہدایتکار گبنی اپنی 2007 کی فلم ٹیکسی ٹو دی ڈارک سائیڈ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *