دنیا کی معمرترین خاتون 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

OLDEST WOMEN DIED

سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

لوسیل رینڈن 11 فروری 1904 کو فرانس میں پیداہوئی تھیں، انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔

دبئی میں 500 سے زائد روشن ڈرون کا شو، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

ایک ماہ قبل ایک انٹرویو میں رینڈن نے کہا تھا کہ انہیں بڑھاپا اس لیے برا لگتا ہے کیونکہ وہ کام کاج کرنہیں پاتیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچوں کو ڈانس سکھاتی تھیں، اب دوسروں کی محتاج ہیں۔

چین میں کورونا سے صرف ایک ماہ میں 60 ہزار ہلاکتیں‌

رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے۔

115 برس کی موریرا امریکا میں پیداہوئیں، اب اسپین میں مقیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *