امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو انتہا پسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔ بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا- اخبار میں لکھا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ ہوا۔ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔
مودی سرکار اپنے ہی شہریوںکے درپے، کسانوں نے دھرنے میں ٹارگٹکلر پکڑلیا، منصوبے کا اعتراف
عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو انتہا پسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔
بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر 5 نوجوان گرفتار
اخبار میں لکھا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ ہوا۔ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں-رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے۔ رپورٹ میں شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
امریکی صحافی لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کا سرگرم رکن ہے۔مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا۔ تنقیدی آوازوں کو دہشتگردی قوانین سے دبایا گیا- میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا۔ ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔
لیڈیا پولگرین کے مطابق کا کہنا ہے کہ مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر آئین تبدیل کرکے بھارت کو ہندوملک قراردےدےگا۔پے درپے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے-
مقبوضہ کشمیر کا احتجاج ، مودی سرکار مجبور، نام نہاد کشمیری لیڈروںکی اے پی سی بلالی
امریکی صحافی کے کالم کے بعد کئی اہم سوالات بھی اٹھ گئے- کیا عالمی میڈیا اور مغرب مودی کی 2024 میں جیت پر پریشان ہے؟ کیا مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کیخلاف ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے گا؟
انتہا پسند ہندووں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے
کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟ کیا ہندوتوا کے تحت چلنے والا ایٹمی ملک بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں؟