کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد نہ فضائی سفر کرسیں گے نہ ہی ریسٹورنٹ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر اعلان کردہ پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی کوک نے 22 سالہ چینی نوجوان کی جان لے لی
نان ویکسی نیٹڈ افراد فضائی سفر کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ اور نہ ہی ایسے افراد کو شادی کی تقاریب اور شاپنگ مالز میں جانے کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی کے اعلان کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو ڈائن ان و ڈائن آؤٹ کی بھی اجازت نہیں ہو گی. ایسے افراد ہوٹلز یا گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے کے مجاز نہیںہوں گے۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز کا خدشہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5واںٹیسٹمیچ منسوخ
کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ بھی اپنے فرائضانجام نہیںدے سکیںگے. شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی. اپنی ڈیوٹیاں آج سے ادا نہیں کرسکیں گے۔ این سی او سی نے یکم اکتوبر سے کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کو کئی سہولتوں سے محروم کرنے کا اعلان کیا تھا۔