آئی ایم ایف کے مطالبات منظور۔حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا۔ وفاقی کابینہ نے ایک سو پندرہ ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کی شرائط منظور، حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی
وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس میں اٹھارہ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ سگریٹس پر ایف ای ڈی کی شرح میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنرکو الیکشن کی تاریخ کیلئے خط
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں پُرتعیش اشیا پر پچیس فیصد جی ایس ٹی لگانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ تاہم اس کا اطلاق ایوان میں پیش ہونے والی ضمنی فنانس بل میں کیا جائے گا۔
فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افرد کا احتجاجی مظاہرہ
ایف بی آر نے ان تمام درآمدی لگژری اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ جن پر وزارت تجارت نے کچھ عرصہ قبل پابندی لگائی تھی۔
فنانس بل میں بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے اور مشروبات پر ایف ای ڈی میں اضافے کی تجویز شامل ہے۔
مہنگائی نیا طوفان آنے کو تیار، 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگیںگے
کابینہ کے فیصلے کے بعد گیس صارفین پر تین سو دس ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔ اس سال اکتوبر تک بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچپن ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر اور الیکشن کمیشن کی بیٹھک بے نتیجہ نکلی
اس سے پہلے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے مشورہ دیا کہ آرڈیننس کے ذریعے مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔