وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا
وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم 8 روز کے بعد فائنل ہو گئی،، اتحادی جماعتوں کی کابینہ 37ارکان پر مشتمل ہے۔۔ جس میں اکتیس وفاقی وزرا، 3 وزیر مملکت اور 3مشیر شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 13، پیپلزپارٹی کے 9 ارکان، جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 اراکین جبکہ ترین گروپ کا ایک رکن شامل ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی کابینہ کا حصہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا
وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف،احسن اقبال،رانا ثنا اللہ،ایاز صادق،رانا تنویر،خرم دستگیر،مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق،مفتاح اسماعیل،میاں جاوید لطیف،ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی،اعظم نذیرتارڑ بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ،سید نوید قمر، شیری رحمان،عبدالقادرپٹیل،شازیہ مری نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سید مرتضیٰ محمود،ساجد حسین طوری، احسان الرحمان مزاری،عابد حسین،اسد محمود،عبدالواسع،مفتی عبدالشکور،محمد طلحہ محمود بھی وفاقی وزرا میں شامل ہیں۔ سید امین الحق،فیصل علی سبزواری،محمد اسرارترین،نوابزادہ شاہ زین بگٹی اورطارق بشیرچیمہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا،حنا ربانی کھر،عبدالرحمان کانجو نے بطوروزیرمملکت حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ میں قمرزمان کائرہ،انجینئرامیرمقام اورعون چوہدری کو بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔