جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور ایپل واچ سیریز 8 بھی متعارف کرادی گئی

APPLE WATCH 8

جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور ایپل واچ سیریز 8 بھی متعارف کرادی گئی۔ واچ میں واٹر ڈسٹ پروف کی خصوصیت موجود ہے- نئی ایپل واچ میں گاڑی کو حادثے سے بچانے کا فیچر بھی شامل ہے- جدید ایپل 8 واچ درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز سمیت متعدد فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں‌ لانچ کی گئی ہے-

 

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے خوبصورت میوزیم آف فیوچر کا افتتاح

ایپل واچ سیریز 8 میں معلومات خفیہ رکھنے کیلئے ڈیوائسز پر کوڈ یا بائیومیٹرک کی ضرورت ہوگی- واچ میں موجود سینسرز کی مدد سے گھڑی صارفین کی حفاظت بھی کرے گی-

مزید پڑھیں:سام سنگ نے اپنی اے سیریز کا سستا فون متعارف کروا دیا

 

ایپل واچ 8 سیریز کسی بھی بڑے حادثے پر فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنے کی خاصیت کی حامل ہے- گھڑی لوکیشن بتانے اور ایمرجنسی کانٹیکٹس کو اطلاع دینے کا کام بھی کرے گی۔ ایپل واچ 8 سیریز ایک چارج پر 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *