ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا جھٹکا، بجلی کی قیمتوں‌میں‌نیپرا نے اضافہ کردیا

NEPRA PRICES INCREASE

مہنگائی کے مارے عوام پر حکومت نے تین روز میں مسلسل تیسری بار بجلی گرادی. ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بعد نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے اضافہ کردیا. فیصلے کا اطلاق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر بھی یکساں ہوگا۔ مجموعی طور پر تین روز میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے اکتیس پیسے اضافہ کیا گیا.

ملک بھر میں‌امریکی ڈالر مزید پینتیس پیسے سستا ہوگیا

ابھی گرمیوں‌کا موسم آیا نہیں ‌کہ ریٹس سن کر عوام کے ماتھے پر پسینہ ضرور آگیا ہے. حکومت نے تین روز میں مسلسل تیسری بار بجلی کی قیمتیں بڑھائیں.

پی ایل ایل نے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگوز کا کم قیمت پر انتظام کرلیا

نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی. بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا. فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے صارفین پر بھی یکساں ہو گا. عوام کی جیب پر اضافی دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.

عوام کے نمائندوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شوگر کے لیے غیر معیاری انسولین دینے کی تصدیق

اس سے قبل گیارہ فروری کو سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عوام کی جیب پر چوراسی ارب روپے اضافی بوجھ پڑا تھا،

’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘ کالم حسن نثار

دس فروری کو ماہانہ فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے ترپن پیسے اضافہ کیا تھا.

تین روز میں مسلسل اضافہ سے عوام کی جیپ پر مجموعی تین سو پچاس ارب روپے بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *