47 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں سلطان محمد نے شان نعمت کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں سندھ کے سلطان محمد نے اسلام آباد کے شان نعمت کو 5 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دے کرفتح سمیٹی۔
فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے بیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل کا معرکہ کافی دلچسپ رہا۔ کبھی سلطان محمد برتری حاصل کرتے تو کبھی شان نعمت۔ ایک مرحلے پر شان نعمت کو 2-4 کے اسکور سے برتری حاصل تھی مگر سلطان محمد نے عمدہ کم بیک کیا اور مسلسل 4 فریمز جیت کر نہ صرف خسارہ پورا کیا بلکہ برتری بھی حاصل کرلی۔
کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان 165 رنز بنا لیے
گیارہواں فریم شان نعمت کے نام رہا لیکن بارہویں فریم میں سلطان محمد نے حریف کو مات دے کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
معروف شاعر منیر نیازی کو بچھڑے 16 برس بیت گئے
ایونٹ کے اختتام پر ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، فاتح کھلاڑی سلطان محمد کو 2 لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنرز اپ شان نعمت کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔