موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

musa haraj oxford union president

موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے۔

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز۔۔۔ پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ موسیٰ ہراج سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔

بریانی نہیں۔ حلیم اور دال،گیمر نہیں، لیکن پلے اسٹیشن کبھی کبھار، بلاول بھٹو کی پسند نا پسند

موسیٰ ہراج اس عہدے پر آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ اس عہدے پر سابق وزیراعظم  بےنظیر بھٹو، سابق صدور احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں۔موسیٰ ہراج پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے پاکستانی نژاد صدر ہیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ‌پڑے، وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید

اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم لندن اسکول آف اکنامکس اور ہارورڈ یونیورسٹی سے مکمل کرنے کے بعد، موسیٰ نے 2023 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایم فل اکنامکس کے لیے شمولیت اختیار کی۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

موسیٰ ہراج کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ممبران نے مجھ پر اعتماد کیا۔ امید کرتا ہوں کہ یہ کامیابی پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے طلبہ کے لیے ایک امید بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *