پاکستان اپنی جدید چاند گاڑی 2028 میں چاند کی جانب بھیجے گا

sparco moon mission 2028

پاکستان اپنی جدید چاند گاڑی 2028 میں چاند کی جانب بھیجے گا۔ سپارکو کا تیار کردہ پاکستانی روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا۔

 بھارت کا چندریان 3، خلائی جہاز کامیابی سے چاند پر اتر گیا

پاکستانی روور چاند پر جانے کیلئے تیار ہے۔ سپارکو کے سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ جدید ترین روور دو ہزار اٹھائیس میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چینی مشن کاحصہ بنےگا۔

سیارہ مریخ کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار

پینتیس کلوگرام وزنی روور چین کے چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند پر اترے گا۔ سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا اور اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے راحت کی خبر ’ سہیل ستارا‘ نظر آگیا

خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔  جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *