کسی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کردیا

MOHSAN NAQVI

کسی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کردیا۔ کہا ہم قانون کے پابند ہیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے۔

عمران خان کی رہائی میں کسی کردار ادا کرنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔ اگر یہ پھر بھی دھرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے پاس کئی آپشن موجود ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار دھاوا بولنے والے ہوں گے۔ اگر احتجاج کے لیے آئے تو مشکل ہوجائے گی۔اسلام آباد میں جلسہ جلوس دھرنے کی اجازت نہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی گئی

ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ میرا اڈیالہ میں کوئی رابطہ نہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کل جو پاراچنار کا واقعہ ہوا اس سے زیادہ افسوسناک واقعہ نہیں ہو سکتا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ کے پی میں ایک طرف جنازے ہورہے ہیں ایک طرف دھاوا بولنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ کے پی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ دہشتگردی پر قابو پانا ہے یا دھاوا بولنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *