وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے دوست ممالک نے واضح کہہ دیا کہ امداد نہیں دیں گے- ہمیں اپنے اخراجات کو کم کرنا ہوگا- حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ممالک سے قرض لے کر روول اوور کرانے کا فارمولہ اب نہیں چلے گا، آئی ایم ایف پروگرام ملنے سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگی۔ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرے گا۔
ملکی معیشیت کیسے ٹھیک ہوگی؟؟ قرض سے نجات کیسے ملے گی؟؟ نئی حکومت کے نئے وزیرخزانہ نے اپنا روڈ میپ بتا دیا۔۔ کہا دوست ملکوں سے قرض لےکر رول اوور کرانےکا فارمولا اب نہیں چلےگا۔ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔ دوست ملکوں نےکہہ دیا ہےکہ مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری کی صورت میں کریں گے۔
19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا
اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہے، تھوک ،پرچون ، رئیل اسٹیٹ اور زرعی آمدن انکم ٹیکس میں لائیں گے۔ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کا آپشن نہیں، اب ہم ٹیکس بیس وسیع کریں گے۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا جمعہ بازار؟؟ یا پھر گم شدہ نمبر پلیٹس کی گاڑی کی تلاش
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے نہیں کریں گے بلکہ ان کی نجکاری کریں گے جب تک توانائی سستی نہیں کریں گے، ٹیکسٹائل کا شعبہ دوسرے ملکوں کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ ریونیو لیکیج روکنےکے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران حادثات سے 9 افراد جاںبحق
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بونڈ بیچ کر پیسہ لائیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کی طرح نجی شعبے کی شراکت سے کام کریں گے، اب ہماری معاشی ترقی کی بنیاد برآمدات ہوں گی، خصوصی معاشی زون پر تیزی سے کام کرنا ہوگا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرنا ہو گا۔