آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کریں گے، وزیرخزانہ نے الرٹ کردیا

MIFTAH ISMAIL PRESS

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کریں گے- مفتاح‌ اسماعیل کا کہنا ہے کہ لگ نہیں رہا اس سال تیل کی قیمتیں کم ہوں گی- ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں-

مفتاح‌اسماعیل نے بتایا کہ حکومت کو فی یونٹ بجلی 30 سے 35 روپے میں پڑ رہی ہے- 16 روپے فی یونٹ نقصان کے ساتھ بجلی پر 1100 ارب سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ، اس سال 25 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے- مفتاح‌اسماعیل کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی سے فیکٹریاں بند نہیں ہونے دیں گے- 10 لاکھ ماہانہ آمدن والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح بڑھائی ہے-

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس کام کرے گی- مفتاح اسماعیل نے سرکاری اداروں کی نجکاری کاعمل پھر سے شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *