عدالت نے گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع کو طلب کرلیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سماعت ہوئی.
دوران سماعت پراسیکیوشن نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان میں اعتراض دور کرکے عدالت میں پیش کیا. جس پرعدالت نے گلوکارہ کو 18 جنوری کو ہونے والے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کے موبائل فون کو تلاش کرنے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں 8 ملزموںکو نامزد کیا گیا تھا. جن میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان شامل تھے. جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے. لیکن وہ ان الزامات کو سچ ثابت نہ کرسکے۔
بلاول سے شادی کو کون سی اداکارہ راضی؟؟
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزمات عائد کیے جس سے ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی امیج بھی خراب ہوئی۔