ماڈلنگ اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ مصوری بھی کرتی ہیں اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز ان کے مداحوں کو فروخت کرکے رقم فلاحی کاموں میں استعمال کرتی ہیں۔
رابی پیر زادہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مریم نواز کی تصویر کو فائنل ٹچ دے رہی تھیں۔
سابق ماڈل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دو سال ہوگئے ہیں اب تک مریم نواز کی پینٹنگ خریدنے کوئی نہیں آیا جب کہ عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے۔
سپر اسٹار ماہرہ خان کا نارویجین ڈانس گروپ کے ساتھ رقص کا مظاہرہ
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ میں ان پیٹنگز سے حاصل ہونے والی رقوم سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں۔ اس لیے اگر کوئی مریم نواز کی پینٹنگ خریدنا چاہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔
Do saal se @MaryamNSharif sahiba ki painting kisi ne nahi li, @ImranKhanPTI sb ka sketch jab benati hon sale ho jata hai, mughey in paison se ghareeb gharaano ki maddad kerni hai, ager koi interested hai to contact karein
#LahoreRejectsFitna #Ramadan
#جلسہ_نہیں_ریفرینڈم_ہے pic.twitter.com/JrBk3h60Rf— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 26, 2023
اپنی اس ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کی مناسبت سے ٹوئٹر ہیش ٹیگ #جلسہ_نہیں_ریفرینڈم_ہے بھی استعمال کیا تھا۔
مریم نواز کا ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل کرنے کا مطالبہ
علاوہ ازیں رابی پیر زادہ نے دو مزید ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے جو تحریک انصاف کے حق اور مسلم لیگ ن کے خلاف تھے۔
اس ٹوئٹ پر جہاں رابی پیرزادہ کو ستائش اور کچھ تنقید سننے کو ملی وہیں مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار بھی مل گیا۔
Finally a follower of @MaryamNSharif bought this painting,
Aaj hamare bache or khawateen apni eidi le ker gher jain ge in shaa Allah.
Mera Art mere Allah ke bandon ki maddad ke liye #rabipirzadaFoundation
#ہم_خیال_بینچ_نامنظور pic.twitter.com/rKuvUaTE0u— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 28, 2023
رابی پیرز ادہ نے آج تازہ ٹوئٹ میں بتایا کہ بالآخر 2 سال کی تلاش کے بعد مریم نواز کی پینٹنگ ان کے ایک مداح نے خرید لی۔ آج لوگ عیدی لیکر جائیں گے۔ میرا آرٹ اللہ کے بندوں کی مدد کے لیے ہے۔
فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد اب سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے