خواجہ آصف کو چھوڑ دو۔ ورنہ۔ انجام کے لیے تیار رہو، مریم نواز نے خبردار کردیا

MARYUM NAWAZ

خواجہ آصف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ کہتی ہیں خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا ردعمل ہو گا کہ خواجہ آصف کو آپ کو چھوڑنا پڑے گا۔

پریس کانفرنس میں‌مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو چھوڑنے سے انکار کیا۔ جس پر انہیں نتائج کے لیے تیار رہنے کا بولا گیا تھا۔ شکست کے خوف سامنے رکھ کر یہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں عدلیہ سے ضرور کہوں گی کہ قوم آپ پر نظریں لگائی بیٹھی ہے۔ عدلیہ کو اس پر چپ نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کو کیسے گرفتار کیا گیا؟؟

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے ہمیں مرعوب نہیں‌کیا جاسکتا. ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم اس پر رد عمل دے گی۔ نیب کو دیگر حکومت کے اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم نے پاکستان میں اینٹری دے دی
جب تک بلاول بھٹو یا پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آتا میں اس انکو سی ای سی پر کوئی رد عمل نہیں دوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *