مجھے پتہ ہے کہ مہنگائی پر لوگوں‌ کا ریسپانس اچھا نہیں ملے گا، مریم نواز

MARYUM NAWAZ

پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا، کہ یہ کہنے میں کوئی ہرج نہیں کہ مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا-

مریم نواز نے ایک انٹرویو میں‌کہا کہ ابھی ان کا منصوبہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا ہے- ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستے ہیں- لوگوں کو چیزوں کا علم ہے چار سال عمران حکومت میں ایک بار جلسہ نہیں کر سکے-

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت بھی بڑھا دی

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام اور معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں- انہوں‌ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا۔ اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہوتی ہے تو وقت پورا ہونا چاہئیے- جب بھی الیکشن ہوں تو بالکل تیار ہیں۔ نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے-

عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مریم نواز نے کہا کہ عوام کے پاس جا رہی ہوں، الیکشن جیتیں گے- الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے مجھے نہیں پتہ، میں نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ اگر ہم الیکشن سے ڈرتے ہوں تو الیکشن کی تیاری نہ کریں۔

پٹرول کا ایٹم بم، حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے سے زائد اضافہ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *