مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے اعلان کے مطابق کوئٹہ پہنچیں۔ جہاں انہوں نے مچھ سانحہ کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اور فاتحہ خوانی کی۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز بولیں کہ وزیراعظم فوری کوئٹہ پہنچیں، لوگ لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں۔ آپ کا فرض ہے کہ یہاں کے لوگوں کا غم بانٹیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی شہدا کی میتوں کو سپرد خاک کرنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری نے ہمیشہ دھرتی سے محبت کی ہے۔ اب ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اپنا حق ادا کرے۔
شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان نہ آئے تو قوم انہیں اقتدار کی کرسی پر نہیں بیٹھنے دے گی۔
وفاقی وزرا نے شہدا کے ورثا سے کیا اپیل کی؟؟
خطاب کے بعد مریم نواز دھرنے میں شریک خواتین کے پاس گئیں۔ لواحقین خواتین نے اپنے دکھ بیان کئے۔ کئی خواتین اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بے ہوش ہوگئیں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر بھی جذباتی ہوگئیں۔انہوں نے اس دوران بیوائوں اور یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیںافسوس ہے کہ ان کے بیٹے، بھائی ، خاوند اور والد ان سے چھین لیے گئے.