مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا. ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد نوازشریف کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچیں گی. اپنے بہن بھائیوں سے التجا کروں گی کہ وہ شہدا کی میتوں کو اللہ کے حوالے کردیں.
مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میںکہا کہ انہیںیقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔
میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشاء اللہ کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 6, 2021
مریم نواز نے ٹوئٹر میں کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری دھرنے پر ہیں. اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی
چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم ہزارہ پہنچیں گے، میتوں کی تدفین کو دورے سے مشروط نہ کرنے کی استدعا