سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کا اعلان وزیراعظم نے کس حیثیت میں کیا؟؟ مریم نواز

MARYUM NAWAZ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں حکومت اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ وزیراعظم نے آئین پاکستان کو دیکھے بغیر کس حیثیت سے سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کا اعلان کیا۔
پی ڈی ایم نے کیا فیصلہ کیا؟؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز بولیں کہ لگتا ہے کہ آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کا پلان بنا لیا گیا یے۔ جو بھی ہتھکنڈے اپنا لیں جاتی حکومت اب رک نہیں سکتی۔ انکو سمجھ آگئی ہے کہ حکومت کے پاس دن تھوڑے ہیں۔
لانگ مارچ ہوگا؟ لیکن کب؟؟
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو اب گھر جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور فیصلے پی ڈی ایم ہی کرے گی۔جب نالائق اور نااہل حکومت عوامی گھیرے میں آتی ہے خوف سے کام لیتی ہے۔
بلاول کی مریم کو برسی میں شرکت کی دعوت
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم سے خوفزدہ نہیں تو پھر سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے اناؤنس کرنا پڑے۔شو آف ہینڈ کے پیچھے بھی شفافیت نہیں ہے۔

چئیرمین سینیٹ بارے عدم اعتماد کی تحریک میں خفیہ اداروں کو ملوث کیا گیا اور تحریک ناکام بنائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *