نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی غیر ملکی ایئرلائن سے آج کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان آمد پر ملالہ یوسف زئی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ دورے کے پہلے فیز میں ملالہ یوسف زئی کراچی سے دادؤ کیلئے روانہ ہونگی۔
ملالہ یوسف زئی دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گی- جب کہ حکام کی جانب سے انہیں بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچا دی
25 سالہ ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ان کے والدین بھی پاکستان آئے ہیں۔ وہ قطر ایئر لائنز کی پرواز 604 کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔
پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والا عظیم شخص دنیا سے رخصت ہوگیا
واضحرہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سال 2012 میں ملالہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں زخمی ہوگئی تھیں- جس کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اب وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔
اس سے قبل ملالہ یوسف زئی سال 2018 میں پاکستان آئی تھیں۔ دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں ملالہ نے دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔