صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کردیئے، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر صدر مملکت نے 27 دسمبر کو دستخط کئے۔
جمیعت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا
صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس بھی 28 دسمبر کو جاری کردیا ہے۔آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6، 7 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ گئے ،پہلےمذاکرات کا اعلامیہ جاری
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات سامنے آگئے۔ بل کے متن میں درج ہے کہ جو مدارس سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نفاذ سے پہلے قائم ہوئے وہ چھ ماہ میں رجسٹریشن کروائیں۔ متن کے مطابق جو دینی مدارس اس بل کے بعد قائم ہوئے وہ ایک سال میں رجسٹریشن کروائیں۔ بل میں درج ہے کہ جن دینی مدارس کے ایک سے زیادہ کیمپس ہیں انہیں صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 188 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش