سانحہ مچھ کے شہدا کو سات روز بعد سپردخاک کردیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

HAZARA KILLING NMAZEJNAZA

سانحہ مچھ کے دس شہدا کی سات روز بعد تدفین کردی گئی۔ رات گئے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تدفین کا اعلان کیا گیا تھا۔ مچھ واقعے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی نماز جنازہ ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔

مچھ میں دہشت گردی کے واقعے میں گزشتہ اتوار 10 مزدوروں کو شہید کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں

ورثا نے میتوں کے ساتھ سات روز تک کوئٹہ میں دھرنا دیا۔ حکومتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے ادوار بھی چلتے رہے۔ لواحقین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک شہدا کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی

رات گئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد مرنےوالوں کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری، صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ہزارہ والوں سے کیا استدعا کی؟؟

نماز جنازہ سید ہاشم موسوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئےتھے۔ قبرستان کے چاروں اطراف پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات تھے۔

جنازے میں ہزارہ برادری سمیت عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوبارہ درخواست نہ آنے پرافغان شہدا کی بھی مغربی بائی پاس پرہزارہ قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

امریکہ نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دوبارہ شہداء کے حوالگی کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں ہوئی. شہداء کے لواحقین کی مرضی کے مطابق شہداء کی تدفین کی گئی. ان کا کہنا تھا کہ اگر لواحقین افغانستان میں تدفین کرنا چاہتے ہیں تو تعاون کرینگے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *