کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی مسافر کوچ میں‌آگ لگنے سے 18 افراد جاں‌بحق

NOORIABAD ACCIDENT FIRE IN BUS

کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی مسافر کوچ میں ایم نائن موٹر وے نوری آباد کے مقام پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے-حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

کراچی سے واپس گھر کا سفر۔۔۔ آخری سفر ثابت ہوا۔۔۔ ایم نائن موٹروے نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آگ لگنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مسافر کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہے تھےکہ ممکنہ طور پر بس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔۔۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور9خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈہرکی کے قریب  ٹرین  حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس کا کہناہے کہ بس میں عملے سمیت پچپن افراد سوار تھے، آگ بس کے پیچھلے حصے میں اے سی میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے جام شورو بس حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: ٹرین کا حادثہ 71 افراد کی جانیں‌لے گیا،  بوگیوں‌میں‌آگ لگ گئی

ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو کراچی سے آبائی گاوں روانہ کر دیا گیا۔ تمام افراد کی نماز جنازہ اور تدفین خیر پور ناتھن شاہ میں ادا کی جائے گی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *