رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

LUNAR ECLIPSE

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکتا ہے-

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورج گرہن

مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیاجاسکےگا- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں‌جزوی چاند گرین اسلام آبادمیں 61فیصد ہوگا- لاہور میں 62اعشاریہ 96 اور کراچی میں صفر اعشاریہ 88فیصد ہوگا-

آج پاکستان میں‌ چاند گرہن پشاورمیں 52اعشاریہ 55 اور کوئٹہ میں 14 اعشاریہ 6فیصد نظر آئے گا- گلگت میں 74اعشاریہ 54 فیصد اور مظفرآباد میں 62اعشاریہ 20فیصد ہوگا-

ضرور پڑھیں:سال کے پہلے سُپرمون کا نظارہ، وارم سپر مون

کراچی میں چاند گرہن پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر شروع ہو کر چھ بجکر چھپن منٹ پر ختم ہوگا- لاہور میں چاند گرہن 5بجکر 5منٹ پر شروع ہو کر 6بجکر 56منٹ پر ختم ہوگا- اسلام آبادمیں چاند گرہن پانچ بجکر 6منٹ پر شروع ہوکر 6بجکر 56منٹ پر اختتام پذیر ہوگا-

پشاور میں 5بجکر 12منٹ پر چاند کو گرہن لگے گا اور 6بجکر 56منٹ پر ختم ہوگا- کوئٹہ میں 5بجکر 38منٹ پر چاند گرہن ہوگا جو 6بجکر 56منٹ پر اختتام پذیر ہوگا- گلگت میں چاند گرہن 4بجکر 57منٹ پر شروع ہوکر 6بجکر 56منٹ پرختم ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *