آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں بھارتی فوج کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑجواب دیں گے.آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیوں پربریفنگ دی گئی.
بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نےایل اوسی پراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی. آرمی چیف نےجوانوں کےبلندحوصلے اورتیاریوں کوسراہا.
یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ، 50 سالہ خاتون شہید، 3شہری زخمی
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا. پاک فوج مادروطن کی عزت اورجغرافیائی حدودکاہرقیمت پرتحفظ کرےگی.
بھارت نے فالس آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑجواب دیںگے، وزیراعظم عمران خان
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں اورمبصرمشن کی گاڑی کونشانہ بناناخطے کے امن کیلئے خطرہ ہے. بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کیلئےخطرہ ہیں.
مشترکہ تربیتی منصوبے جنگی تیاریوں کیلئے ضروری ہیں، آرمی چیف