پی ایل ایل نے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگوز کا کم قیمت پر انتظام کرلیا

LNG PLL CARGO FILE SOPT

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پی ایل ایل نے فروری کے لیے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگوز کا انتظام کر لیا ہے.

ترجمان کے مطابق نیا ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے بائیس فیصد کم قمیت پر خریدا گیا ہے۔ اس کارگو کو ملا کر کل 9 ایل این جی کارگوز فروری کے لیے دستیاب ہونگے۔

عوام کے نمائندوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شوگر کے لیے غیر معیاری انسولین دینے کی تصدیق

پیٹرولیم ڈیژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری ونڈو 49 دنوں کی تھی۔ جبکہ نیا کارگو 35 دنوں میں ترسیل ہو گا۔ اس صورتحال میں اس بیانیے کی بھی نفی ہوتی ہے کہ اگر جلدی بڈ کر لی جاتی تو ایل این جی سستے داموں ملتی۔

کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں‌ کو کب دستیاب ہوگی؟؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل این جی قیمت درآمد کا انحصار طلب و رسد پر ہوتا ہے۔

ثابت ہوگیا کراچی کی آبادی جان بوجھ کر کم دکھائی گئی، خالد مقبول صدیقی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *