لاہور ہائیکورٹ:نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

NAWAZ SHARIF APPEAL REJECTED IN LHC

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جو وقوعہ نوازشریف کے ساتھ تھا اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی استدعا پڑھیں۔

عمران خان کا وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے، جبکہ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق اور آمین نہیں رہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن کو ریکارڈ کی درستگی کا حکم دیا جائے۔

وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو 2 کیسز میں نااہل کیا تھا، آپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے، نوازشریف کو عہدے پر بحالی کا حکم سپریم کورٹ جاری کر سکتی ہے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جلد وقت تبدیل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بہت بڑا سرپرائز دوں گا، عمران خان

یاد رہے گزشتہ روز نواز شریف کی پارٹی صدارت پر بحالی کے لئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ رجوع کرے، لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *