وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا

PETROL PRICES

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

سونے کی عالمی قیمت میں‌اضافہ، مقامی مارکیٹ میں‌ریٹس مستحکم</a

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے تک لے جائی جائے گی، اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی شرط کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا ہے۔

مجھے پتہ ہے کہ مہنگائی پر لوگوں‌ کا ریسپانس اچھا نہیں ملے گا، مریم نواز

پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 45 روپے کردی گئی ہے جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے اور اسے پٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کردیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں 7.77روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت بھی بڑھا دی

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27.87 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *