لاہور ہائیکورٹ  کا پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

lahore high court punjab

پنجاب کی بڑی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے شہر میں لاری اور بسوں کے داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ شہر میں ٹرک اور ٹرالر کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرک اور ٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔

لاہور میں‌اسموگ، محکمہ تعلیم نے اداروں‌ میں‌ ہفتہ وار 3 چھٹیوں‌کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

اپنے حکم میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں۔ ہر سماعت پر حکومت کو اسموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھواں چھوڑنا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیئے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں۔ دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہونگے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک آ کیسے جاسکتے ہیں۔

اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ورک فرام ہوم کی پالیسی شروع کی جائے۔ صوبے میں مارکیٹیں اتوار کو بھی بند رکھی جائیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈز داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ اقدامات کرنے سے سموگ ایک سال میں کنٹرول نہیں ہو جائے گی۔ پانچ سال تک ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ہونگے۔ چائنا والوں نے سموگ اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کامیاب اقدامات کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *