متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی سمیت سات یونٹس کو سِیل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی لال حویلی کے چھ یونٹس کو سیل کیا ہے۔
حکام کے مطابق لال حویلی کے ایک یونٹس کی رجسٹری کی تصدیق کے لئے حکام کو لکھا ہے۔ رجسٹری کی تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرادیا، ایک ساتھ 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ
متروکہ وقف املاک کے حکام کے مطابق سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔ بلڈنگز سیل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شامل تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ رات انہیں پولیس گرفتار کرنا چاہتی تھی۔۔ لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ حکمران چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔
عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
لوگوں کی دکانیں بھی سیل کی گئیں،رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی انہوں نے انہیں انکار کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے۔