خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، نیبرہوڈ کونسلز کی نشستوں پر بھی جے یو آئی ف نے میدان مار لیا

KP ELECTIONS 2

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں نیبرہوڈ کونسلز کی نشستوں پر بھی جے یو آئی ف نے میدان مار لیا۔ کُل تین سو چھپن ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے الیکشن میں جے یو آئی کے انچاس جنرل کونسلر چیئرمین کی نشست پر براجمان ہوگئے۔ سب سے ذیادہ 143 آزاد امیدوار چیئرمین کی کرسی سنبھالنے میں کامیاب ہوئے۔

خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں ویلیج اور نیبرہوڈکونسل کے نتائج بھی آگئے- جے یو آئی ف نے ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کی نشستوں پر بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ کُل دو سو چھپن ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل میں انچاس پر جے یو آئی کے جنرل کونسلر چیئرمین بن گئے۔

صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف نتائج کے مطابق دوسرے نہیں ، تیسرے نہیں، بلکہ چوتھے نمبر پر رہی۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی چھیالیس نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی 17 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

تحریک انصاف کے صرف سولہ جنرل کونسلر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔ نیبرہوڈ سطح پر سب سے زیادہ 143 آزاد امیدوار چیئرمین بن گئے ہیں۔ جماعت اسلامی 13 اور مسلم لیگ ن 9 سیٹیں حاصل کرسکی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پشاور کے ایک نیبرہوڈ کونسل پر ری پولنگ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *