گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوگئے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے منگل کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے گورنر کو ارسال کی تھی، جو رات 10 بجے گورنر ہاؤس کو موصول ہوئی، جس پر مشاورت کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 112(1)کے تحت بدھ کی صبح اس پر دستخط کردیے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے اضلاع سمیت کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا
گورنر کے احکامات کے مطابق صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی جب کہ گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک وزیراعلیٰ محمودخان کو کام کرنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب گورنر نے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو آپس میں مشاورت کے ذریعے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کےحوالے سے مشاورت اور اتفاق رائے کے لیے بھی کہا ہے۔
عمران خان اور چودھری پرویز الہی کے درمیان ملاقات، اعتماد کے ووٹ پر بات چیت
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر 20 جنوری تک 3 دن آپس میں مشاورت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کریں گے اور ناکامی کی صورت میں اسپیکر مشتاق غنی تحلیل شدہ اسمبلی سے حکومت واپوزیشن کے 3، 3 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کریں گے۔
حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا انکشاف
2 دنوں کے اندر 4 ناموں پر غور کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے اتفاق رائے کی کوشش کرے گی اور نہ ہونے کی صورت میں چاروں نام الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے جائیں گے اور الیکشن کمیشن اپنے طور پر نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر کرے گا جو حتمی ہوگا-