وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر موجود مافیا گوادر پورٹ کو نہیں چلنے دےرہا۔ اگر گوادر پورٹ کو بہتر طریقے سے چلنے دیاجائے تو صوبہ بہت ترقی کرےگا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا کراچی پورٹ پر سالانہ 4ہزار ارب روپے کی کرپشن ہے۔ یہ مافیا اگر کوئی اردگرد منصوبہ شروع ہوتو اس کو بند کرانے کی کوشش کرتاہے۔
انہوںنے کہا کہ گوادر پورٹ کو شروع ہوئے دہائیاں ہوگئی ہیں۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی جلد تعمیر ہونے والا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ایران کے بھارت کو ٹرمینل فراہمی سے متعلق ایرانی حکام سے بات چیت ہوئی تھی۔ ایرانی حکام نےیقین دہانی کرائی کہ اس سے پاکستان پورٹ کو نقصان نہیں ہوگا۔