کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی 7 اور جماعت اسلامی 4 یوسیز میں کامیاب

KHI BY ELECTIONS

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی 7 اور جماعت اسلامی 4 یوسیز میں کامیاب

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی ڈویژن کی تمام 11 یوسیز کے غیر حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 7 یوسیز جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ جماعت اسلامی 4 یوسیز جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک کے امیدوار کسی یوسی پر کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

کراچی کے میئر کے لئے کوئی بھی جماعت 124 کا گولڈن نمبر حاصل نہ کرسکی

ضمنی انتخابات میں جنرل کونسلر کی تمام پندرہ نشستوں کے نتائج بھی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے۔ پیپلز پارٹی نے جنرل کونسلر کی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ جماعت اسلامی 5 اور تحریک انصاف نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن نے جنرل کونسلر کی ایک نشست جیت لی۔

حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے اتحاد سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتایج کے بعد پیپلز پارٹی ستانوے یونین کونسلز میں کامیابی کے بعد پہلے نمبر پر ہے۔ جماعت اسلامی چھیاسی یوسیز پر کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بیالیس یوسیز پر کامیابی حاصل کر سکی۔

مسلم لیگ ن سات ، جمعیت علمائے اسلام تین یوسیز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ تحریک لبیک پاکستان ایک اور آزاد امیدوار بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے نو یوسیز کے نتائج اعتراضات پر سماعت کے باعث روک رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *