رہائی کی استدعا مسترد، عدالت نے خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

KHWAJA ASIF NAB

اسلام آباد سے گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب ٹیم نیب راولپنڈی آفس سے خواجہ آصف کو احتساب عدالت کے لیے لے کر روانہ ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ بھی عدالت پہنچے۔

دوران سماعت نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ 2 سال سے یہ کیس چل رہا ہے۔ چار گھنٹے لگتے ہیں اور یہ 2 روز مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر نون لیگی رہنما سابق وزیردفاع خواجہ آصف کو نیب نے حراست میں‌ لے لیا

جج نے کہا کہ ان کے پاس تو صرف راہداری ریمانڈ تک کا معاملہ ہے۔ اس دوران خواجہ آصف روسٹرم پرآئے اور کہا کہ مجھے گرفتاری کی گرائونڈ نہیں دی گئی۔

سینیئر نون لیگی رہنما سابق وزیردفاع خواجہ آصف کو نیب نے حراست میں‌ لے لیا

خواجہ آصف کے وکیل نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

ضرور پڑھیں: سینیٹ‌انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے دائر حکومتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ساتھ چھوڑنے کےلیے کہا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *