سینیئر نون لیگی رہنما خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارکیا۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو نیب نے طلب بھی کیا تھا، مگر وہ ثبوت نہ دے سکے۔ خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا۔ خواجہ آصف نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔ خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
سندھ کابینہ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر واقعے کی انکوائری رپورٹ کی منظوری دے دی
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے طبی معائنے کے بعد کل ان کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔نیب ترجمان کے مطابق خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا۔ خواجہ آصف دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق خواجہ آصف کو کل احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔
ہم ہمیشہ جمعیت علمائےاسلام کے دستورکے مطابق رکن رہے اور رہیں گے،مولاناشیرانی
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔