کراچی میں‌ فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

KARACHI BOILER BLAST

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بوائلر پھٹنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں تیس افراد زخمی ہوئے۔ عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کردی۔

نیو کراچی کے علاقے میں آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت گر گئی۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ، 50 سالہ خاتون شہید، 3شہری زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں سات افراد کام کررہے تھے۔ دھماکے سے اطراف کی فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سات جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کی گئیں۔
وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی
دھماکے کے تیس زخمیوں کو عباسی اسپتال علاج کے لیے لایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *