جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نےمنحرف اراکین کے خلاف ایکشن لے لیا۔ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا۔ ڈسپلنری کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
ان چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا۔ سربراہ ڈسپلنری کمیٹی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
میرا احتساب کرنے والے خود حساب کے شکنجے میں ہیں، مولانا فضل الرحمان
ڈسپلنری کمیٹی ممبران آغاء ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔
مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جائے گا، سیاسی اور عسکری قیادت کا عزم