نومنتخب صدر جوبائیڈن نے نئے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا.نئے امریکی صدر جوزف جوبائیڈن کہتے ہیں یہ امریکہ اور جمہوریت اور امید کا دن ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ چند دن پہلے کیپٹل ہل میں تشدد ہوا۔ امریکہ نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا۔
امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 46 ویں امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا۔
امریکا میں الیکشن جیتنے والے جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری ہوئی. سب سے پہلے نائب امریکی صدر کملا ہیرس سے جسٹس سونیا سٹومئیر نے حلف لیا. جو بائیڈن سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جون رابرٹس حلف لیا جبکہ لیڈی گاگا اور جنیر لوپز نے پرفارم کیا۔
گلوکارہ لیڈی گاگا نےتقریب حلف برداری میں امریکا کا قومی ترانہ پڑھا.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالاآخر وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا
تقریب میں سابق صدر جارج بش، باراک اوباما، بل کلنٹن نے شرکت کی. سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن، مائیک پینس، پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تقریب میںشریک ہوئے. اس موقع پر سخت سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے۔
جوبائیڈن نے تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا کہ لاکھوں لوگ نوکریوں سے محروم ہوئے ہیں۔ اتحاد کے ساتھ ہم بہت سی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مل کر مقابلہ کریں گے۔ بہت کچھ کو بہتر بناناہے۔ زخموں کو بھرنا ہے۔
جوبائیڈن کا پروفائل
79سالہ جوبائیڈن امریکہ کےمعمرترین صدربن گئے. جوبائیڈن20نومبر 1942کوامریکی ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے. بائیڈن نےتاریخ اورسیاسیات کےبعدقانون کی تعلیم حاصل کی. جوبائیڈن نے1968میں وکالت کاآغازکیا. بائیڈن ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے1970میں نیوکاسل کاؤنٹی کونسل کےرکن منتخب ہوئے. جوبائیڈن1973میں امریکی سینیٹ کےرکن منتخب ہوئے. جوبائیڈن1973سے2009تک سینیٹررہے. جوبائیڈن2009میں امریکاکے47ویں نائب صدربنے.