عمران خان پر تنقید کے باعث گلوکار جواد احمد کا کاروبار ٹھپ ہوگیا

JAWAD AHMAD

مشہور گانے ’ مہندی کی یہ رات‘ کے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کی وجہ سے کوئی مجھے اب کنسرٹس میں نہیں بلاتا۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جواد احمد نے اپنی سیاست پر گفتگو کے ساتھ ہی انکشاف بھی کیا کہ جس طرح 4 سالوں کے دوران میں نے عمران خان کو خاص طور پر اور دیگر جماعتوں کو پوز کیا اس کی وجہ سے مجھے اب کوئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا، یہی وجہ ہے کہ میرے میوزک میں بھی 95 فیصد کمی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے کتنا بزنس کرلیا

جواد احمد کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں- پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں کیوں کہ جب تک پاکستان میں عام آدمی کی پارٹی نہیں بنے گی اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے ہی دینا نہیں چاہتیں۔

ضرور پڑھیں:امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو تیار

معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے متنازع آدمی کہہ کر ریجیکٹ کر دیتے ہیں اس تنقید سے میرا میوزک صرف 5 فیصد رہ گیا ہے، آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ مجھے کتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *