اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ

ISRAEL ATTACK GAZA PALESTINE

اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے راکٹوں کے ذریعے بیت لاھیا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حماس کی حکومت میں یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *