عمران خان کے الزامات، پاک فوج نے تمام دعووں‌کو مسترد کردیا

ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دعووں‌کو مسترد کردیا-

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ڈٹ گئے، طبیعت بہتر ہوتے ہی لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پاک فوج نے چیئرمین تحریک انصاف کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا- آئی ایس پی آر نے فوج اور اس کے افسران کو بدنام کرنے میں ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے حکومت سے درخواست کر دی۔

ضرور پڑھیں:شہید صحافی ارشد شریف کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ادارے یا اس کے سپاہیوں کی تذلیل کرنے والے کسی شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی- ادارے اور خاص طور پر آرمی کے ایک سینیئر افسر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں-

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور منظم ادارہ ہونے پر فخر کرتی ہے- فوج میں احتساب کا ایک مؤثر اندرونی نظام ہے لیکن اگر ادارے کے سپاہیوں اور افسران کی عزت، سلامتی اور وقار کو نشانہ بنایا جائے تو ادارہ اپنے افسروں اور جوانوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کے پلیٹلیٹس گھٹنے لگے، خصوصی میڈیکل بورڈ کا طبی معائنہ

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ادارے اور افسران پر جو بے بنیاد الزامات تھوپے گئے ان کی مذمت کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *