اسلام آباد اور راول پنڈی میں جون میں‌ جنوری کا موسم، نشیبی علاقے زیرآب

ISB RWP RAIN

اسلام آباد اور راول پنڈی میں جون میں‌جنوری کا موسم آگیا- جڑواں شہروں میں جاتی سردی لوٹ آئی- دوسرے روز بھی بادل جم کربرسنے سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا۔

راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ واسا راولپنڈی نے بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 35 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

دو روز سے جاری بارش نےاسلام آباد اور راولپنڈی میں جل تھل ایک کردیا۔صبح سویرے کالی گھٹائوں نے شہربے مثال کواپنی لپیٹ میں لیا۔ بادل کھل کربرسے توہرمنظر دھل کرنکھر گیا۔مسلسل بارش نے گرمی کی چھٹی کرا دی اور موسم کو سرد بنا دیا۔ بھیگے بھیگے موسم میں مارگلہ کی پہاڑیوں کا منظر دلکش ہوگیا۔

راولپنڈی میں بھی بارش جم کر برسی۔ سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ڈھوک کالا خان، ندیم کالونی، جاوید کالونی، شکریال، صادیق آباد اورمصریال میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 9 فٹ اور گوالمنڈی میں 5 اعشاریہ 5 فٹ ریکارڈ کی گئی۔۔واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جو سڑکوں پر جمع پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

دریا کی آلودگی اور کاربن کو جذب کرنے والے رائزوسولنیا کا پاکستان میں کامیاب آغاز

منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہوا جس کے نتیجے میں سیدپور 26 ملی میٹر، گولڑہ 28 ملی میٹر بوکڑہ 33 ملی میٹر، پی ایم ڈی 27 ملی میٹر, شمس آباد 22 ملی میٹر اور چکلالہ کے مقام پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

واسا کا عملہ ہیوی مشینری ُکے ساتھ شہر میں تعینات ہے۔ واسا کا عملہ لیاقت باغ کمیٹی چوک وارث خان صادق آباد اور نالہ لئی پر موجود ہے۔ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیئے تیار ہیں۔

جڑواں شہروں میں 50 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے بادل مزید برسنے کی نوید سنائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *