ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ تہران میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
ابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایران بھر میں تعزیتی اجتماعات ہوئے، ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی وفات پر ایران میں فضا سوگوار ہے۔ تبریز کے تعزیتی اجتماع میں ہزاروں افراد صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کیلئے موجود تھے جہاں سے انہیں تہران لایا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوتوں کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ لایا گیا۔ تبریز شہر میں بڑا تعزیتی اجتماع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
صدر کی تصاویر اور ہاتھوں میں پھول تھامے شہریوں نے پرنم آنکھوں کے ساتھ ابراہیم رئیسی کو الوداع کہا۔
نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایران کے مختلف شہروں سے قافلے تہران پہنچے۔ صدر ابراہیم رئیسی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
ایران کے نائب صدر ڈاکٹر مخبر نے عبوری صدر کی ذمہ داریاںسنبھال لیں
دو روز پہلے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔