نگران وزیراعلیٰ‌پنجاب نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی

TORTURE IN JAIL

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن آج جیل کا دورہ کریں گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کریں گی۔2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ دونوں خواتین افسران آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔

عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں کی تردید کی۔

سپریم کورٹ نے ’آڈیو لیکس انکوائری کمیشن‘ کو کام سے روک دیا، قیام کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں، ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جناح ہاؤس میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *