انٹرنیٹ کا استعمال ہماری زندگی میں اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ کاروباری معاملات کے ساتھ ساتھ ہمارے روزمرہ امور بھی انٹرنیٹ کی بدولت آسان ہوتے جارہے ہیں۔سال دو ہزار چوبیس میں کن ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر اور تیز رہی
کاروباری معاملات ہوں یا پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی۔۔ انٹرٹینمنٹ کا حصول ہو یا پھر تعلیمی اداروں میں پڑھائی۔۔ انٹرنیٹ کا استعمال روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور ایپل واچ سیریز 8 بھی متعارف کرادی گئی
ماضی کی نسبت آج کا انٹرنیٹ بہت بہتر اور تیز رفتار ہے۔ جس میں ہر آنے والے دن کے ساتھ جدت آتی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ والے ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر سنگاپور اور تیسرے نمبر پر تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ ہانگ کانگ کا ہے۔
غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا مسیج اب دوبارہ واٹس ایپ چیٹ ونڈو پر واپس لانا ممکن
بات کی جائے تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کی تو ان میں پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے،، دوسرا نمبر قطر اور تیسرا نمبر کویت کا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ
ورلڈ پاپولیشن ریویو کی 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ انیس میگابائٹ فی سیکنڈ اور براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ پندرہ میگابائٹ فی سیکنڈ ہے۔