عوام کے نمائندوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شوگر کے لیے غیر معیاری انسولین دینے کی تصدیق

NOOR alam khan parlaiment insulin

عوامی نمائندوں کو ہی دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ پارلیمنٹرین کو شوگر کے لیے غیر معیاری انسو لین دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ڈریگ ریگو لیٹری اتھارٹی ڈریپ کے انسپکٹر نے پارلیمنٹ کی ڈسپنسری پر چھاپہ مارا۔ ڈسپنسری پر مہیا کی جانے والی انسولین کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں‌ کو کب دستیاب ہوگی؟؟

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے غیر معیاری انسولین دیے جانے کی شکایت کی تھی۔ معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو پارلیمنٹری ڈسپنسری کو سپلائی کی جانے انسولین سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا نامی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ڈریپ انسپکٹر نے شوگر کے لیے استعمال ہونی والی انسولین کے سمپل بھی ساتھ لیے۔

اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کے لیے اپوزیشن اداروں پر دباؤ بڑھا رہی ہے، وزیراعظم

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے شوگر کے انسولین غیر معیاری ہونے کی تصدیق کی۔ نور عالم خان کہتے ہیں وزارت صحت کو شوگر کے لیے انسولین کے غیر معیاری ہونے کا پتہ چلا جس پر وزارت سے شکایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *